ریسکیو 1122کی صوبہ کے مختلف اضلا ع میں ایک ہزار16عزاداروں کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:25

پشاور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو خدمات اور تیمرداری فراہم کیں ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی کے مطابق ریسکیو 1122نے صوبہ کے مختلف اضلا ع میں ایک ہزار 16 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جن میں سے صرف 66زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایک جامع حکمت عملی کے تحت پورے صوبے میں ریسکیو 1122نے فرسٹ ریسپا نڈر کے طور پر طبی امداد فراہم کی جبکہ میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے جہاں ڈاکٹر ز اورمیڈیکل ٹیکنشنز کے ساتھ ادویات کی وافرمقدارموجودتھی ۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کے میڈیکل کیمپس میں بہترین طبی امداد کے باعث کم تعداد میں عزاداروں کو ہسپتال منتقل کر نا پڑا۔ریسکیو 1122نے پشاور میں5مقامات کچی محلہ، کوچہ رسالدار، گلبہار،قصہ خوانی اور کوہاٹی میںمیڈیکل کیمپس قائم کیے تھے جن میں بڑی تعداد میں عزاداروں کو میڈیکل سہولیات فراہم کی گئیں ۔ ریسکیو1122 کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کو عوام الناس ،سرکاری و نجی اداروں کی جا نب سے بے حد سراہا گیا جس کے صلے میںبہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو توصیفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں