پشاور،ضمنی انتخابات،پی کی78پر عوامی نیشنل پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی

اتوار 14 اکتوبر 2018 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) ضمنی انتخابات میںپی کے اٹھہترپرعوامی نیشنل پارٹی نے میدان مارلیا،حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار ہارگئے،اے این پی کی امیدوارثمرہارون بلور نے 19683ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار محمدعرفان 16030ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

پی کے اٹھہتر میں114 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوارثمرہارون بلور نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔

حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار ہارگئے،اے این پی کی امیدوارثمرہارون بلور نی19683ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار محمدعرفان 16030ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ضمنی انتخابات میںکامیابی کے بعدعوامی نیشنل پارٹی نے کارکنوں نے خوب ہلہ گلہ کرکے جشن منایا۔ پی کی78پشاور میںعوامی نیشنل پارٹی کے ہارون بلورپر خود کش حملے میں شہادت کے باعث عام انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں