خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس سمیت 5 پانچ قائمہ کمیٹیاں قائم

پی اے سی کے سربراہ سپیکر مشتاق احمدغنی ہونگے، 11ارکان میں سے 7 حکومت سے اور4 ارکان اپوزیشن سے شامل

پیر 19 نومبر 2018 23:54

پشاور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس سمیت 5 پانچ قائمہ کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمدغنی ہونگے۔

(جاری ہے)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سپیکر سمیت 11 ارکان پر مشتمل ہوگی11 ارکان میں سے 7 ارکان حکومت سے اور4 ارکان اپوزیشن سے ہیں جن میں ایم ایم اے کے عنایت اللہ،اے این پی کے فیصل زیب،پی پی کے احمد کنڈی اور مسلم لیگ (ن)کی صوبیہ شاہد شامل ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر ہونگے، خیبر پختونخوا اسمبلی سپیکر کی سربراہی میں لاء ریفارمز کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے اسی طرح ڈپٹی سپیکرمحمود جان کی سربراہی میں بھی دوقائمہ کمیٹیاں قائم کی گئیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں