پشاور،ایمپلایزسوشل سیکورٹی انسٹیویٹ کے انتخابا ت

ہمایون خان وزیرصدر اور مسلم خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

بدھ 16 جنوری 2019 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) ایمپلایزسوشل سیکورٹی انسٹیویٹ(سوشل سیکورٹی ادارہ)کے انتخابا ت صوبائی برائے 2018,2019 مکمل۔گلاب گروپ کے ہمایون خان وزیرصدر اور مسلم خان جنرل سیکرٹری بھاری اکثریت سے منتخب ہوگئے۔ان انتخابات میں دو گروپ شاہین اور گلاب گروپ کے درمیان سخت مقابلہ تھا ۔

(جاری ہے)

جسمیں گلاب گروپ کے ہمایون خان وزیر280ووٹ لے کرصدر اور مسلم خان100ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری بھاری اکثریت سے منتخب قرار پا ئے۔

ان کے مد مقابل صدر کے لیے حبیب خان نی150ووٹ اور جنرل سیکرٹری کے انور زیب نے 100ووٹ حاصل کر سکے۔نومنتخب صدر ہمایون خان وزیر اور مسلم خان نومنتخب جنرل سیکرٹری تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو بھاری اکثریت سے منتخب کیا ․اور امید ظاہر کیا کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبات کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں