پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع بنوں کی نو منتخب کابینہ نے حلف لے لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 12:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع بنوں کی نو منتخب کابینہ نے حلف لے لیا ،حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر بی او جی ڈاکٹر عبدالمجید خان جبکہ میڈیکل ڈائریکٹر وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر تواب گل شاہ،میڈیکل ڈائریکٹر ہاسپیٹل ڈاکٹر قاضی فیاض الدین،ڈاکٹر ثناء اللہ،بی او جی ممبر ڈاکٹر زینت شاہ ،صدر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن بنوں ملک سعید خان،جنرل سیکرٹری راحت اللہ قریشی،نائب صدر شعیب فرید،پیرامیڈیکس کے صوبائی نائب صدر افسر زمان،قیصر خان،صدر آئی ٹی سٹاف عبدالصمد علی شاہ،کلیم اللہ خان ڈی ایچ او لکی مروت،اسفندیار خان صدر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پیرا میڈیکس کے مسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ،پیرامیڈکس کے مطالبات جلد حل کئے جائیں گے ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،نرسنگ سٹاف سب ایک خاندان کی طرح ہیں ، پیرامیڈیکس ہسپتالوں کا نظام چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔قبل ازیں نو منتخب کابینہ کے عہدیداروں نے حلف لیاا ور عوام کی خدمت کیلئے دن رات خدمت کا عہد کرتے ہوئے مریضوں کو ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات پہنچانے کا عزم کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں