پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں موک ایکسر سائززکا انعقاد

جمعہ 18 جنوری 2019 19:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) پشاور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اباسین یونیورسٹی پہاڑی پورہ، گورنمنٹ ڈگری کالج بھانہ ماڑی اور پشاور ماڈل سکول آغہ میر جانی شاہ میں موک ایکسرسائززکا انعقادکیا گیا جس میں سپیشل کمبیٹ یونٹ، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی یو، البرگ فورس، لیڈیز پولیس ، سنیفر ڈاگزاورفقیر آباد اور سبرب سرکل پولیس نے حصہ لیا‘ موک جس میں مجموعی طور پر 240 پولیس افسران و اہلکاران شامل تھے، موک ایکسرسائزز کے دوران تعلیمی اداروں پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لئے خصوصی مشق کی گئی۔

(جاری ہے)

پشاورقاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبا ل اور ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور کی نگرانی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اباسین یونیورسٹی پہاڑی پورہ، گورنمنٹ ڈگری کالج بھانہ ماڑی اور پشاور ماڈل سکول رنگ روڈ ہزارخوانی میں خصوصی موک ایکسرسائز زکا انعقاد کیا گیا ، اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد شعیب، ڈی ایس پی سبرب اعجاز خان ابازئی، ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز خان، ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ عمران الدین خان ، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی واجد خان اور ایس ایچ اوتھانہ فقیر آباد وارث خان سمیت، سپیشل کمبیٹ یونٹ، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی یو ،البرگ فورس، لیڈیز پولیس ، سنیفر ڈاگز کے علاوہ فقیر آباد اور سبرب سرکل پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا، خصوصی ترتیب دئیے گئے موک ایکسرسائزز کے دوران البرگ فورس اور اے ٹی ایس ٹیم کے موٹر سائیکل سکواڈز نے ایمرجنسی ریسپانڈ کی مشق کی، جس کے دورا ن یونیورسٹی اور کالجز عمارات کا محاصرہ کرکے عمارت میں موجود طلبا ،فیکلٹی ممبران، اساتذہ اورسٹاف کو بحفاظت منتقل کرنے کی مشق کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے علاقہ کی صفائی کی مشق بھی کی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بروقت ہسپتال پہنچانے کی بھی مشق کی گئی ، خصوصی طور پر ترتیب دئے گئے، موک ایکسر سائز میں سنائپر شوٹرز نے بھی حصہ لیا، مشق کے دوران یونیورسٹی اور کالجزکے ارد گرد ہنگامی طور پر خصوصی ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے گاڑیوں کی سناپ چیکینگ کے دوران تلاشی ، سنیفر ڈاگز کے ذریعے عمارتوں کی کلین سویپنگ جبکہ یونیورسٹی اور کالجزکے عمارات اور ملحقہ ہاسٹل پردہشت گرد حملے کو ناکام بنانا بھی خصوصی مشق کا حصہ تھا،خصوصی موک ایکسرسائزز کے دوران پولیس جوانوں نے ملک و قوم کی حفاظت کا اعادہ کرتے ہوئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں