پولیو مہم کو موثر بنانے کیلئے مربوط کوششیں کریں ،ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی کا متعلقہ حکام پر زور

جمعرات 21 مارچ 2019 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو مہم کو موثر بنانے کیلئے مربوط کوششیں کریں اور اس موذی مرض کے مکمل خاتمے اور دیر لوئر کو پولیو فری ضلع بنانے کے لئے نہایت محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25 مارچ سے شروع ہونے والی3 روزہ پولیو مہم کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 25 مارچ سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے دوران دیر لوئر میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ 9 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اور اس کے لئے 982 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے والدین اور معاشرے کے تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ اہلکاروں سے بھی کہا کہ پولیو مہم قومی فریضہ ہے جس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں