ایبٹ آباد ،ڈپٹی کمشنر کا ضلعی محکو ں کے افسران او ر مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری کے کنٹرول کر نے کی ہدایات

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے ضلعی محکو ں کے افسران او ر مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری کے کنٹرول کر نے کی ہدایات دیتے ہو ئے کہا کہ وہ PMRU چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے مقرر کردہ گڈ گورننس سسٹم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر اپنی کاروائی آن لائن سسٹم پر اپلوڈ کریں اور ساتھ ہی ساتھ ضلعی کنٹرول سے بھی شیئر کریں۔

یہ ہدا یا ت انہو ں نے ہفتہ کے روز ڈی سی آفس کانفرس روم میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور ر مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے دیں۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،تحصیلدار ایبٹ آباد، انسپکٹر فوڈ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، اسسٹنٹ سیکرٹری RTA، حلال فوڈ اتھارٹی، انچارج پی ایم آر یو ڈی سی آفس اور دوسرے افسران نے شرکت کی اور اپنی کارکردگی سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کرایوںاور اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، سیکرٹری RTA، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز کو ہدایات جاری کیں کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ لسٹوں اور کرایوں کے نوٹیفکیشن پر پوری طرح عمل درآمد کرایا جائے تا کہ لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ ہو اور لوگ انتظامیہ کے مقرر کردہ ریٹوں پر روزمرہ استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء خرید سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں