بنوں پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی تقریب کا انعقاد

بدھ 21 اگست 2019 11:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے بہترین کارکردگی کی بناء پرضم شدہ اضلاع کے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے اس سلسلے میں ڈی پی او دفتر میں ایک سادہ سی تقریب منعقد ہوئی ڈی پی او یاسر آفریدی نے ایس ایچ او حکمت اللہ وزیر اور سب انسپکٹر حاجی علی شاہ کو بہترین کارکردگی کی بناء پر تعریفی اسناد دئیے یاد رہے کہ ایس ایچ او حکمت اللہ وزیر اور سب انسپکٹر حاجی علی شاہ نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی تھی جس کے بناء پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا اُنہوں نے عزم کیا کہ اس سے بہتر ڈیوٹیاں کرکے علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں