سی سی پی او کریم خان کا ضلع خیبر کی پولیس چوکیوں کا اچانک دورہ

ہفتہ 24 اگست 2019 22:17

پشاور۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سی سی پی او کریم خان نے عوام اور تاجروں کی شکایات پر ضلع خیبر کی تورخم سے تختہ بیگ تک تمام چوکیوں جو کہ انٹرنیشنل روٹ پر واقع ہیں کا اچانک دورہ کیا ،اس موقع پر ڈی پی اوخیبر محمد حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، انہوں نے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے تمام چوکیوں کے انچارجز کو تبدیل کرنے اور ملوث آفیسران کو لائن حاضر کرنے کا حکم دیا،انہوں نے شاہ کس میں ڈی پی او خیبر اورسینئر آفیسران سے اس معاملے پر میٹنگ کرتے ہوئے مستقبل میں اس قسم کے کوتاہیوں سے بچنے اور تاجروں کو ہر قسم کی ریلیف اور سکیورٹی دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کا حکم دیا،سی سی پی او کریم خان نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور عوامی شکایات اور مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام چوکیوں نفری کو تبدیل کرنے کی احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان نے عوام اور تاجروں کی جانب سے غیرقانونی ٹیکس وصول کرنے والے اہلکاروں کی شکایات آنے پر گزشتہ روز ضلع خیبر کے تختہ بیگ سے طورخم باڈر تک تمام چوکیات کا اچانک دورہ کیا جس میں تختہ بیگ ، جمرود اڈا، بگیاڑی ، پڑانگ سنگ، زیاڑی ، چاروازگئی اور طورخم بارڈر چیک پوسٹیں شامل ہیں ،اسی موقع پرڈی پی او خبیر محمد حسین ، ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس آفیسرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے تمام چوکیوں کے انچارجز کو تبدیل کرنے اور ملوث آفیسران کو لائن حاضر کرنے کا حکم دیا اور عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنے کی خصوصی ہدایت کی،انہوں نے ڈی پی او خیبراور دیگرسینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران عوامی شکایات اور مسائل کے ازالے کیلئے تمام تر چوکیات کے انچارجزکو تبدیل کرتے ہوئے ازسرنو ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے ،انہوں نے کہا عوامی شکایات حل کرنا انکی ترجیحا ت میں شامل ہے جس کے لئے وہ تمام ترموجود وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں