خلیجی ممالک کشیدگی ، پشاور میں غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکورٹی مزید سخت

امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پشاور میں سیکورٹی پہلے سے ہی ہائی الرٹ کر دی گئی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث پشاور میں غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سفارتکاروں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہے سعودی عرب کے آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد کسی بھی صورتحال کے پیش نظر پشاور میں غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ کینٹ اورٹائون کے مختلف مقامات پر غیرملکی سفارتخانوں کی سکیورٹی مزید سخت کی ہے اور یہاں پر آنے والوں کی بھی نگرانی جاری ہے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پشاور میں سیکورٹی پہلے سے ہی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے پشاور کے داخلی ، خارجی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس کیا گیا ہے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے جبکہ صوبے کے دیگر حساس اضلاع کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں