پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوگیا،ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 500 ہوگئی

پیر 23 ستمبر 2019 17:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوگیا،ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 500 کے قریب ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 109نئے ڈینگی کے متاٹرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2614ہوگئی ہے، پشاور میں 57 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، نئے کیسز کے بعد صرف پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1527ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ہسپتالوں میں 400 کے قریب مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے، ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو میں دو، بنوں اور بٹگرام میں دو ، 3، بونیر میں ایک جبکہ چارسدہ کے اسپتال میں 2 نئے مریض لائے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں