پشاورڈویژن تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

پیر 23 ستمبر 2019 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پشاورڈویژن تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،ایم راجہ چیئرمین ،شیر قادر صدراور محمد وقار آفریدی کو سیکرٹری جنرل چن لیاگیا۔خیبر پختونخواتائیکوانڈوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں پشاور ڈویژن تائیکوانڈوایسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہوا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جعفر شاہ اور صوبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںڈویژن ایسوسی ایشن کی سابق کارکردگی کو تسلی بخش قراردیدیاگیااور آئندہ چار سال کیلئے متفقہ طور نئی کابینہ عمل میں لایاگیا،جسکے مطابق چیئرمین محمد راجہ ،صدر شیر قادر،سینئر نائب صدرعمران،نائب صدر اول نجیب شنواری،الیاس آفریدی اور نازیہ علی،محمد وقار آفریدی،ایسوسی ایٹ سیکرٹریزمیں یاسین جاوید،ناصر محمود،شمائلہ،فنانس سیکرٹری اے حلیم،پریس سیکرٹری محمد سلیمان جبکہ ایگزیکٹیواراکین میں ماریہ،فیاض،ظاہرایوب اور ریاست خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں