جنرل منیجر کمرشل پیسکوکی زیرصدرات خیبر سرکل اور ہزارہ 1 سرکلز کا اجلاس

منگل 15 اکتوبر 2019 17:40

پشاور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی، لائن لاسز، ریکوری اور فوٹومیٹر ریڈنگ کے حوالے سے واپڈا ہاؤس پشاور میں جنرل منیجر کمرشل پیسکوچوہدری یعقوب کی زیرصدارت خیبرسرکل اور ہزارہ 1 سرکل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس ای خیبرسرکل طاہرجمال، ایس ای ہزارہ 1 سرکل قاضی محمدطاہر، دونوں سرکلز کے ایکسینز، ریونیو آفیسرز اور پیسکو کے اعلی افسران بھی تھے۔

جنرل منیجر کمرشل پیسکو نے خیبرسرکل اور ہزارہ1 سرکل کے تمام سب ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے لائن لاسز، ریکوری ، فوٹومیٹر ریڈنگ اور ای آر اوز پر عمل درآمد کاجائزہ لیا۔ جنرل منیجر نے فیلڈ افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور ای آر اوز پرعمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایز پر زوردیا کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کریں، جب تک آپ محنت نہیں کریں گے بہتری نہیں آئے گی۔

جی ایم نے ناکارہ اور خراب میٹروں کی فوری اور ترجیحی بنیادوں پر تبدیلی کے لیے بھی احکامات جاری کئے۔ جنرل منیجر کمرشل پیسکو نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ انہوںنے کہا کہ اہداف کے حصول میں کامیابی سے آپ اور محکمہ کی عزت بڑھے گی، آپ کے تعاون سے پیسکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا ۔ اجلاس میںبجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف اور ریکوری کی جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جنرل منیجر نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی سے رعایت نہ کی جائے کیونکہ بجلی کا ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈے تمام مسائل کی جڑ ہیں اس سے پیسکو کو نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے اس لیے اس مہم میں تیزی لائی جائے اور کنڈے ڈالنے اور بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔ اجلاس میں پیسکو بقایاجات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیااوراس بارے میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں