ٹریننگ اینڈ آویرنس ونگ کاخصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ریسکیو 1122 مردان کے ٹریننگ اینڈ آویرنس ونگ نے پولیس سکول آف ٹریننگ اینڈ ریاٹ مینجمنٹ مردان میں پولیس فورس کے آفیسرز اور جوانوں کیلئے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقادکیاگیا جس میں پولیس فورس کے اہلکاروں کو بنیادی زندگی بچانے ابتدائی طبی امداد اور بنیادی فائر فائٹنگ کی تربیت فراہم کی۔

(جاری ہے)

ٹریننگ حاصل کرنے والے افسران اور جوان کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال اور حادثات میں جائے حادثہ پر ریسکیو 1122 اور دوسرے امدادی اداروں کے پہنچنے تک اپنی مدد آپ کے تحت اپنی اور دوسرے ساتھیوں کیساتھ ساتھ عوام کو بروقت ابتدائی امداد فراہم کر سکیں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے کہا کہ ریسکیو1122 نے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مختلف سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین، آرمی، پولیس اور مختلف سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کو بنیادی زندگی بچانے ابتدائی طبی امداد اور بیسک فائر فائٹنگ کی تربیت فراہم کی ہے تاکہ معاشرے کا ہر فرد اس قابل ہو جائے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں