پشاور،عوامی مفاد میں دو سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:02

پشاور۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو سینئر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر افسر منظور الٰہی ( PMS-BS-19) کو تبدیل کرکے بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری ) کابینہ( محکمہ انتظامیہ، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری) کابینہ( محکمہ انتظامیہ مسماة فرزانہ افضل ( PMS-BS-19) کا تبادلہ کرکے بحیثیت سیکرٹری خیبرپختونخوا کمیشن آن سٹیٹس آف وومن تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں