جی ایچ ایس لکی میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے تقریب

جمعہ 22 نومبر 2019 12:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لکی مروت اورقومی احتساب بیوروکی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن مروت کے زیراہتمام گورنمنٹ شہید محمدغسان سینٹینل ماڈل ہائی سکول لکی میں معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں ایڈیشل اسسٹنٹ کمشنرلکی مروت نجیب اللہ خان، اے ڈی اولکی مروت سپورٹس نثارمحمدخان، پرنسپل صفت اللہ اورطلباء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلباء نے معاشرے سے کرپشن کے خاتمے پرمبنی تقریر، مضمون نویسی اورخاکے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ تقریب کے اختتام پر اے اے سی نے مقابلے جیتنے والے طلباء میں نقدانعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں