اساتذہ طلبا کی صحیح معنوں میں تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں ،ڈی سی دیربالا

جمعہ 13 دسمبر 2019 21:58

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالداقبال خٹک نے ضلع بھر میں سرکاری سکولوں کا معیا ر بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبا کو بھی بہتر سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے حدود میں واقع تمام سرکاری سکولوں کا معائنہ کریں۔

ا س سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر خورشید عالم نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گندیگار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اساتذہ کرام اورطلبا کی حاضری رجسٹر چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سکول میں صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا تو صفائی کے بہتریں انتظامات پر سکول کے پرنسپل اور جملہ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر واڑی محمد اسلام نے گورنمنٹ ہائی سکول واڑی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اساتذہ اور طلبا کی حاضری چیک کی۔

اس موقع پر انہوں نے سکول کے طلبا کی کتابیں اور کاپیاں بھی چیک کی گئی۔انہوں نے طلبا کی کارکردگی کو سراہا اور سکول کے ہیڈ ماسٹر کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کا فرض بنتا ہے کہ وہ طلبا کی صحیح معنوں میں تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ دور جدید میں اعلی اور معیاری تعلیم کے حصول کے بغیر ہم ترقی کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں