خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 14:47

خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے ان دئوعوں کو مسترد کر دیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر سمجھوتہ کرنے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا تھا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پر مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے دبا ئوڈالنے کے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوروز قبل پارلیمنٹ ہاس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کہا تھا کہ عمران کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے دبا ڈالا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی چیئرمین نے پہلے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ اگر کوئی بات چیت یا ڈائیلاگ ہوا تو ہم اسے نہیں چھپائیں گے،عمران خان نے خود کہا کہ ان سے (سمجھوتہ کرنے کے لیی)کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جس طرح عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا جارہا ہے، یہ سب عمران خان پر دبائو کی ہی صورتیں ہی تاکہ وہ کسی نہ کسی طرح ایک ڈیل یا سمجھوتے پر راضی ہوجائیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان کا جواب دیتے ہوئں کہاکہ کہا کہ اب تحریک انصاف کی طرف سے خود اگر اس طرح کے متنازع بیانات آئیں گے تو ہم اس پر کیا رائے دیں، یہ تضادات تو ہماری ترجمانی کر رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان مبینہ اختلافات اور صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ گذشتہ ملاقات میں وہ خود بھی موجود تھے اور یہ ملاقات بہت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ صوبہ خیبر پختونخوا وہی سپرٹ جاری رکھے، اس کو ہماری طرف سے خراب نہیں ہونا چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے تعلقات خراب کرنے کا عندیہ دیا تو ہم سوچ لیں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، لیکن ہماری طرف سے پہل نہیں ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں