خیبرپختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی نے ایبٹ آباد میں مختلف مقامات پر چیکنگ

منگل 18 فروری 2020 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) خیبرپختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی نے ایبٹ آباد میں مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران سات من ملاوٹ شدہ دودھ تلف کرنے کے علاوہ تین دکانیں اور ایک گودام سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیوسٹاک کے حکام پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے میرپور، مانسہرہ روڈ اوراسلام کوٹ میں دودھ کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران دودھ کے 36 نمونے حاصل کرکے ان کا موقع پر موجود لیبارٹری میں تجزیہ کیا۔

ان میں سے چھ نمونوں میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پراتھارٹی کی ٹیم نے ملاوٹ شدہ سات من دودھ تلف کر دیا۔ حکام نے اتھارٹی کے لائسنس کی عدم موجودگی پر تین دکانیں بھی سیل کر دیں۔چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پر اسلام کوٹ میں ایک معروف ہوٹل کاسٹور بھی صفائی کے ناقص انتظامات اور کیڑے مکوڑوں کی موجودگی کے باعث سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں