حلال فوڈ اتھارٹی ڈی آئی خان اور محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے دورہ

جمعہ 3 اپریل 2020 21:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں حلال فوڈ اتھارٹی ڈی آئی خان اور محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کی جانب سے لاک ڈائون کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے دورہ، شہر میں دودھ کی فراہمی اور معیار پر اطمینان کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر انوار کے ہمراہ شہر میں دودھ کی فراہمی اور معیار کی چیکنگ کیلئے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر حلال فوڈ اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ ٹیم نے دودھ کی دوکانوں پر دودھ کا معیار چیک کیا اور لاک ڈان کے دوران شہر میں دودھ کی فراہمی اور معیار پر اطمینان کا اظہارکیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈان کے دوران محکمہ کی جانب سے ڈیرہ کے شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی معیاری اشیا کی فراہمی اور ملاوٹ کے تدارک کیلئے اس قسم کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں