اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک کی ایف ایم میرانشاہ میں کروناوائرس کی وباء سے متعلق آگاہی پروگرام میں شرکت

بدھ 8 اپریل 2020 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر خطیب کے ہمراہ ایف ایم میرانشاہ میں کروناوائرس کی وباء سے متعلق آگاہی پروگرام میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کروناوائرس کی وباء سے بہترانداز میں نمٹنے کیلئے لوگوں میں اس وائرس سے متعلق آگاہی اور اس کے پھیلائو کو روکنے میں مددگار احتیاطی تدابیر پر لوگوں سے براہِ راست بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس لوگوں کے ملنے ملانے ، بھیڑ والی جگہوں میں جانے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے پھیلتا ہے ، یہ وائرس جان لیوا نہیں لیکن بہت خطرنا ک ہے اس لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گھروں میںرہیں اور بلا ضرورت بھیڑ والی جگہوں میں جانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مختلف ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈذ قائم کئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں لوگوں کو پریشانی نہ ہوں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں