عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں،چیئر مین ڈیڈیک فضل حکیم خان

جمعرات 9 اپریل 2020 00:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اورضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران مکمل تعاون کریں کیونکہ یہ لاک ڈاؤن عوام کی بہتر صحت کے لئے نافذ کیا گیا ہے اگر آج اس مشکل گھڑی میں ہم نے تھوڑی سے غفلت کردی تو نتیجہ خطرناک ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں مولانا اکبر علی اور دیگر علمائے کرام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی اور ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے علماء کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے علماء کرام اس مشکل گھڑی کے خاتمے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ختم القران اورخصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور عوام کو گھروں تک محدود رکھنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے تبلیغ دیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی جس کے لئے حکومت خاطر خواہ قدامات کررہی ہے لہٰذا عوام بھی حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں