پشاور:پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن نے حکومت کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدی

موجودہ حکومت انتہائی نا اہل اور کرپٹ لو گوں کا ٹولہ ہے جو اس ملک پر مسلط ہے اور ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ہے، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن

جمعرات 9 اپریل 2020 23:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو انتہائی نا قص اور غیر تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتہائی نا اہل اور کرپٹ لو گوں کا ٹولہ ہے جو اس ملک پر مسلط ہے اور ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد چند خاندانوں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کے مالی مفادات کا تحفظ اور ان کی کرپشن اور لوٹ مار کو قانونی تحفظ اور حیثیت فراہم کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس پورے بحران کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان خود ہیں کیونکہ جتنے بھی نام اس تحقیقاتی کمیشن رپورٹ میں آئے ہیں وہ سارے عمران خان کی کچن کیبنٹ کے ہیں اور قریبی دوست ہیں انہوں نے کہا کہ یہ مصنوعی بحران باقاعدہ منصوبہ بندی سے پیدا کیا گیا تھا جہاں ایک طرف ذخیرہ اندوزی سے ناجائز منافع کمایا گیا تو دوسری طرف حکومتی سبسڈی سے بھی انہی لوگوں نے اربوں روپے وصول کیے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدارعوام سے جینے اوردو وقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صرف رپورٹ منظر عام پر لانے سے بات ختم نہیں ہوگی ان تمام افراد کو کابینہ اور پارلیمان سے نکال ک ان کو جیلوں میں ڈالا جائے اور لوٹی ہوئی رقم خزانہ میں جمع کروائی جائے۔۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں