پارلیمانی سیکرٹری شوکت علی کاتحصیل گورگھٹڑی میں کریک شدہ گھروں کا دورہ

ہفتہ 8 اگست 2020 19:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ شوکت علی نے ہفتہ کے روز تحصیل گورگھٹڑی میں کریک شدہ گھروں کا دورہ کیااس موقع پر فوکل پرسن این ای31برائے سوئی گیس رحمان جلال اور سابق ڈسٹرکٹ ممبرسعیدآفریدی بھی انکے ہمراہ تھے جنہوں نے متاثرہ گھروں اورمالکان سمیت اہل علاقہ کودرپیش مشکلات سے کے بارے میں آگاہ کیا شوکت علی نے رہائشیوں کے مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ وہ انکی مالی امداد کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے اس سلسلے میں شوکت علی وزیراعلیٰ اور پی ڈی ایم اے سے انکی مالی مدد کی اپیل کریں گے تاکہ رہائشیوں کو ریلیف مل سکے پارلیمانی سیکرٹری نے متاثرہ گھروں کے سربراہان کو اپنے گھروں کے کاغذات سمیت دفتر طلب کیا تاکہ انکی رہنمائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں