حلال فوڈ اتھارٹی کوہاٹ کی مشترکہ ٹیم نے انڈس ہائی وے پر صبح سویرے کارروائی

دو کنٹینرز میں پانی کی ملاوٹ کی موجودگی پر ان پر بھاری جرمانے عائد کئے

بدھ 23 ستمبر 2020 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) محکمہ لائیو سٹاک کے ملک ٹیسٹنگ لیب اور حلال فوڈ اتھارٹی کوہاٹ کی مشترکہ ٹیم نے انڈس ہائی وے پر صبح سویرے کنٹینر چیکنگ کے دوران دو کنٹینرز میں پانی کی ملاوٹ کی موجودگی پر ان پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران متعدد دودھ کے کنٹینرز سے دودھ کے نمونے حاصل کر کے موبائل ملک لیب میں چیک کئے گئے جس کے نتیجے میں دو کنٹینرز میں موجود دودھ میں پانی کی بھاری ملاوٹ پائی گئی ۔چنانچہ کنٹینرز مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں