ریسکیو 1122 سوات کبل سٹیشن کی طلباء کو کورونا وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی مہم

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ریسکیو 1122 سوات کبل سٹیشن کی طرف سے گزشتہ روز گورنمنٹ سیکنڈری سکول کبل میں طلباء کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور ریسکیو 1122 کی خدمات کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی گئی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں ابتدائی طبی امداد اور ریسکیو 1122 کے حوالے سے آگاہی مہم شروع ہے آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایت پر سٹیشن 33 کبل کے انچارج وقار خان کی نگرانی میں آگاہی سیشنز کا انعقاد ہوا ریسکیو 1122 کے جوانوں نے تحصیل کبل میں سکول کے اساتذہ اور طلباء کو کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی کہ کویڈ-19 کے تمام تر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھے تاکہ کورونا وائرس دوبارہ پھیل نہ سکے اور یہ تعلیمی سلسلہ جاری رہے اس موقع پر ریسکیو کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں اپنے سروسز فوری اور فری فراہم کرتی ہیں کسی بھی وقت سوات کے کسی بھی کونے سے ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ٹال فری نمبر 1122 پر مفت کال کریں اور ریسکیو کی خدمات حاصل کریں آخر میں سکول کے ایڈمنسٹریشن نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کے زیر نگرانی سوات میں ریسکیو 1122 کے خدمات کو خراج تحسین پیش کی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں