پشاور، ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان کی ایف ایم ریڈیو 88.6 پروگرام میں شرکت

منگل 26 جنوری 2021 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور ایف ایم ریڈیو 88.6 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان نے ایف ایم ریڈیو کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہو کر ان سے سٹی پٹرولنگ فورس کی کارکردگی اور '' امن و امان کا قیام بطور فرسٹ ریسپانڈر '' کے حوالے سے چند سوالات پوچھے گئی. جس پر ڈی ایس پی عثمان خان نے کہا کہ سی سی پی او پشاور عباس احسن کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشن کی نگرانی میں سٹی پٹرولنگ موبائلز اور رائیڈرز سکواڈ شہر کے بازاروں اور مختلف سیکٹرز میں بطور فرسٹ ریسپانڈرز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سٹی پٹرولنگ فورس جرائم کی روک تھام کیساتھ ساتھ روڈ حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کی مدد سے ابتدائی طبی امداد بھی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ڈی ایس پی عثمان خان نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو 88.6 عوام اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے جس کے ذریعے عوام کوٹریفک قوانین اور روڈ کلیئرنس اور دیگر سہولیات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایف ایم ریڈیو کے ذریعے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام کا بڑی تعداد میں اس سے استفادہ حاصل کرنا سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی اہم کامیابی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں