فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی کاربونیٹیڈ ڈرنکس برآمد کرکے ضبط کر لیں، ایک شخص گرفتار

جمعرات 4 مارچ 2021 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی مردان کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رخسار علی کے ہمراہ ایک بڑی کاروائی کے دوران صوابی روڈ پر 18 ہزار لیٹرز جعلی کاربونیٹد ڈرنکس برآمد کر کے موقع پر ضبط کر لیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم کا کہنا تھا کہ جعلی کاربونیٹد ڈرنکس صوابی روڈ پر ایک گودام سے برآمدکی گئیں۔ آنہوں نے کہا کہ اسطرح کی ڈرنکس انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں اس طرح کے غیر معیاری خوراک کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ فوڈ سیفٹی آفیسرز وقاص محمود اور شیر حسن خان نے بھی کاروائی میں حصہ لیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں