حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ،حاجی عابدعلی

جمعہ 23 اپریل 2021 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) پیپلزپارٹی کے صوبائی کونسل ممبرحاجی عابدعلی نے کہاہے کہ رمضان میں عوام مہنگائی کے سونامی تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ اشیاء ضررویہ اور غذائی اجناس دن بدن مہنگی ہورہی ہیں۔ حکومت صرف زبان جمع خرچ کرکے عوام کو ٹر خارہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے جعلی ترجمان اور وزیراعلیٰ کے رمضان سستے بازار بھی جعلی نکلے۔

عوام بارہ بارہ گھنٹے یوٹیلیٹی سٹورز اور سستے بازاروں میں خوار ہورہے ہیں اور رمضان جیسے مہینے میں مسلمان نماز اورزکر اذکار سے محروم ہورہے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور وزراء صاحبان روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے حلقو ں میں مہنگائی کنٹر ول کریں لیکن ایسامعلوم ہوتا ہے کہ وزاعلیٰ کو سب ٹھیک کی بات کہہ کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید پڑ ھ رہاہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں