وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبے میں اشیائے خوردو نوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کااجلاس
پیر 27 ستمبر 2021 20:07
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے صوبے میں چار اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جن میں آٹا، چینی ، پیاز اور لہسن شامل ہیں۔
نو اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے جن میں باسمتی چاول ، بیف، مٹن ، گھی ، دال مسور، دال مونگ اور دیگر شامل ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبے میں آٹے کی سپلائی اور قیمتوں کی صورتحال مستحکم رہی ہے ۔اس کے علاوہ صوبے میں چینی کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کے سلسلے میں یکم ستمبر سے 23 ستمبر تک 2145 یونٹس چیک کئے گئے اور سرکاری نرخ سے زائد میں چینی بیچنے پر ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے عائدکئے گئے ۔ یکم ستمبر سے 23 ستمبر تک صوبے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوںکے سلسلے میں 2379 یونٹس چیک کئے گئے اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر 186 ایف آئی آرز درج کی گئیںاور 268 یونٹس کو سیل کیا گیا ۔ مزید بتایا گیا کہ سرکاری نرخنامے کی عدم دستیابی پر 105 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 195 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ یکم ستمبر سے اب تک پاکستان سٹیزن پورٹل پر زیادہ قیمتیں وصول کرنے سے متعلق 403 شکایات درج کی گئیں جن میں سے 294 شکایات پر کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ دیگر پر ٹائم لائنز کے مطابق کاروائی ہو رہی ہے ۔ شکایات پر کاروائی کے لحاظ سے عوامی اطمینان کی شرح 62 فیصد رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ان اقداما ت کا تسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے اپنی گفتگو میں کہاکہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر کڑی نظر رکھی جائے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ زیادہ قیمتیں وصول کرنے کے حوالے سے عوامی شکایات پر بھی فوری اور موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور عوام کے اطمینان کی سطح کو مزید بڑھایا جائے ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انٹر مدارس گیمز ، بنوں ریجن نے ٹرافی اپنے نام کرلی
خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز اختتام پذ ہوگئی
وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،صوبائی ہینڈ بال لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ
عبدالکریم تورڈھیر کی زیر صدارت ٹیوٹا کے اکیسویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
پولٹری شعبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے،سرحد چیمبر
معذور افراد، اقلیتوں اور ٹرانسجڈر کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں، مشال یوسفزئی
پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور کو یونیورسٹی کا درجہ دینے سے متعلق اجلاس کا انعقاد
مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انہیںحقوق دلانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے، فضل شکور خان
مشیر برائے کھیل سے آسٹریلیا میں سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کی ملاقات
سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ مردان کے حوالے اجلاس کا انعقاد
گورنر سے خیبرآئی فاؤنڈیشن کے پیٹرن انچیف پروفیسر ڈاکٹرداؤد کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
Iوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کاخود روزگاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے