پشاور، ملک کے دوسرے ضلعوں کیطرح ضلع باجوڑ میں بھی ماہانہ ریونیو دربارکا انعقاد

جمعرات 28 اکتوبر 2021 19:24

پشاور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء):ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی خصوصی ہدایت پر ملک کے دوسرے ضلعوں کیطرح ضلع باجوڑ میں بھی ماہانہ ریونیو دربار/تحصیل حاضری کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علاقہ کے مکینوں نے شرکت کی۔ دربار میں لینڈ سیٹلمنٹ کی خصوصی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

خصوصی ٹیم نے لوگوں کو زمینوں کی  رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کہ حکومت اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں  پر ضم اضلاع میں کام کررہی ہے، تاکہ آنے والے وقتوں میں زمینوں کے تنازعات کو روکا جاسکے جس پر لوگوں نے اعتراضات کرکے بتایا کہ خار کی ساری اراضیات متنازعہ بن کر چلے آرہی ہیں لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ساری باجوڑ کی ا قوام کو آئندہ میٹنگ کیلئے بلایا جائے تاکہ  باجوڑ کے سار ے لوگوں کے  تحفظات دور ہوسکیں۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ آپ کے تحفظات بہت جلد دور کرنے کی حتی الامکان کوشش کرینگے۔ دربار میں موجود لوگوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں