انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

جمعرات 9 مئی 2024 22:56

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 17 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 80 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 74 پیسے، کویتی دینار کی 904 روپے 33 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے اور قیمت فروخت 279 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں