حکومت خصوصی افراد کے لیے خصوصی تعلیم کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہی ہے، ڈاکٹر نورجہان

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب سپشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ جس میں سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کی ڈاکٹر نورجہان نے بطور مہمان خصوصی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن مردان لیاقت آمین،محمد زبیراور سپشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاران سمیت معذور افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس پروگرام میں سماعت سے محروم افراد اور بچوں نے تلاوت کلام پاک، نعت شریف اور سپیچ مقابلوں میں حصہ لیا، جس کو شرکا ء نے بہت سراہا، اس کے علاوہ سماعت و گویائی سے محروم بچوں نے قومی ترانہ اور ویلکم سانگ پر بھی مظاہرہ کیا۔ پروگرام سے خطاب میں ڈاکٹر نورجہان نے کہا کہ معذور افراد کا عالمی دن خصوصی افراد کو قومی دھارے کا حصہ بنانے کی اہمیت اور کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے منایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت خصوصی افراد کے لیے خصوصی تعلیم کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہی ہے تاکہ انہیں مفید شہری اور مرکزی دھارے کی زندگی کا حصہ بنایا جا سکے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو جو خصوصی افراد ہیں انہیں ہر وقت گھر میں رکھنے کے بجائے تعلیمی اداروں میں داخل کرائیںتاکہ یہ خصوصی افراد آگے جاکر معاشرے کا ایک مفید شہری بن سکیں۔ آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹرسپشل ایجوکیشن مردان انیق احسن نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں