کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122ادارہ بنیادی کردار ادا کر رہا ہے،صادق علی

پیر 6 دسمبر 2021 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر صادق علی نے آگ ایمرجنسی میں تیز ریسپانس اور پیشہ ورانہ صلاحتیوں کی بنیاد پر 1122عملے کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122ادارہ بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور بہت کم وقت میںعوام کی مد د کو پہنچ کر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروفِ عمل ہوتے ہیں جو کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے وانا میں بجلی کے تاروں سے لگنے والی آگ بجانے کی اپریشن مکمل ہونے کے بعد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ کسی جانی نقصان کے بغیر اپریشن منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے اور یہ 1122کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ممکن ہو پایا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں