سرمد شہاب نے ورلڈ سائیکلنگ کا لیول ون کوچنگ پاس کرکے سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے کوچ سرمد شہاب نے ورلڈ سائیکلنگ کا لیول ون کوچنگ پاس کرکے سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوسی آئی ورچوئل کوچنگ کورس میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی اور کورس پاس کرنے پر سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا وہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تین امیدواروں میں شامل تھے فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ سیکرٹری معظم خان صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے علاوہ تمام ممبران اور سائیکلسٹس کی جانب سے سرمد شہاب کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کہ ان کے تجربات کو پی سی ایف سائیکلنگ کی جدید کاری اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد لے گاانہوں نے کہا کہ ہمارے کوچز جتنے کوالیفائیڈ ہوں گے کھلاڑی بھی ان کے تجربات اور معلومات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ آئندہ بھی اپنے کوچز کو دنیا بھر میں ہونیوالے کوچز میں ضرور بھجوائیں تا کہ وہ مزید کوالیفائیڈ ہوں انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی بھی آنے والے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں