ٹانک کے علاقہ شادی خیل میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

جمعہ 20 مئی 2022 14:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ٹانک کے علاقہ شادی خیل میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہواہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقہ گاوں شادی خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے رحمت اللہ اور 7سالہ ایمن کو گولی مار کر قتل کر دیاجبکہ 18ماہ کا امداد للہ زخمی ہوا ہے۔پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ، 18ماہ کا بچہ تشویشناک حالت میں ڈیرہ ریفر کردیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں