ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے،ڈپٹی کمشنر لوئر

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوارالحق نے کہا ہے کہ ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے۔ دوباژ چیک پوسٹ سے آگیتین مقامات پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ اس کام میں مزید تیزی لائی جائے۔ انھوں نے ایون اور کالاش ویلیز کے لوگوں کویقین دلایا کہ اس منصوے میں اب کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہوگی اور کام جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایون و کالاش ویلیز ویلج کونسلوں کے ناظمین، سیاسی رہنماوں اور عمائدین پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کالاش ویلیز روڈ کی اہمیت سے آگاہ ہوں۔ اس لئے میں نے متعلقہ ٹھیکہ داروں کو بلا کر کام پر لگا دیا ہے۔ اور اس حوالے سے میں نے معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ،چیرمین این ایچ اے اور ممبر نارتھ سے بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پہلے کراسنگ ایریاز تیار کریں تاکہ آمدورفت جاری رہے۔ ہارڈ ایریاز پر کام بعد میں کیا جائے گا۔ قبل ازیں وفد کے ممبران نے ایون ٹو کالاش ویلیز روڈ پر کام شروع کرنے پر صوبائی حکومت، معا ون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ اور ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں