پختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف کارروائیاں تیز، سینکڑوں چھاپے مارے گئے

وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے صوبے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھا تھا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:36

اسلام آباد /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔گزشتہ کئی دنوں میں اوور بلنگ کے خلاف 335 جبکہ بجلی چوری کے خلاف 58 چھاپے مارے گئے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے صوبے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کو خط لکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں