پشاور،بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پشاور کے علاقے خٹکو پل کے قریب بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ۔ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق پشاور کے علاقے خٹکو پل کے قریب بارش کے باعث گھر کی خستہ حال چھت گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ۔ زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں