تعلیمی اداروں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مضامین کو متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے ،میناخان آفریدی

موجودہ دور میں ایسی تعلیم کے فروغ کی ضرورت ہے کہ سٹوڈنٹس ڈگری حاصل کرتے ہی ملازمت حاصل کرسکیں، یوای ٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب

منگل 23 اپریل 2024 03:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مضامین کے ذریعے ہی بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے ،تعلیمی میںاداروں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مضامین کو متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے ،جد ید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں مضامین کو متعارف کررہے ہیں ،ہمارے تعلیمی ادارے انہی طلبہ کی وجہ سے ہیں ہمارا بنیادی مقصد معیاری تعلیم کا فروغ ہے ،موجودہ دور میں ایسی تعلیم کے فروغ کی ضرورت ہے کہ طلبہ ڈگری حاصل کرتے ہی ملازمت حاصل کرسکیں ۔

وہ یونیورسٹی آف انجینئر نگ ٹیکنالوجی پشاورمیں نیشنل سنٹر آف روبوٹکس اینڈ آٹومیشن کے زیر اہتمام تین روزہ قومی سطح پر میگا ایونٹ ''یوتھ روبو ٹیک 24 '' انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ میکاٹرانکس انجینئرنگ حیات آباد میں منعقدہ اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوای ٹی پشاور کی میگاایونٹ کی کامیابی سے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں کیونکہ انہی سٹوڈنٹس نے آگے جاکر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہوتی ہے ۔

انہوں نے طلبائپر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی تعلیم پر پوری توجہ دیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ساجد شاہ، دیگر سرکاری افسران، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے میگا ایونٹ میں جیتنے والوں طلباء میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے ۔

قبل ازیں صوبائی وزیر نے شعبہ میکاٹرانکس انجینئرنگ کے ایڈوانسڈ روبوٹکس اینڈ آٹومیشن لیب (ARAL) کا دورہ بھی کیااور لیب میں ہونے والی زراعت اور بائیو میڈیکل کی جدید تحقیق کو سراہا اور کہا کہ ایڈوانسڈ روبوٹکس اینڈ آٹومیشن لیب (ARAL)یوای ٹی، پشاور حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے جدید تکنیکی مہارتوں سے کام کررہاہے جو خوش آئندہے۔

ڈاکٹر محمد طاہر خان، چیئرمین، میکاٹرانکس انجینئرنگ اورڈائریکٹر ایڈوانسڈ روبوٹکس اینڈ آٹومیشن لیب ARAL) (یو ای ٹی، پشاورنے لیب میں صوبائی وزیر مینا خان کی دلچسپی اورتقریب میں آنے پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ ان کی تحقیق کو آگے بڑھانے میں کوششوں کو سراہنے پر وزیر مینا خان کے وہ مشکورہیں۔ ان کا دورہ اور لیب میں دلچسپی ان کی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں