پیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 23 اپریل 2024 17:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیسکو اعلامیہ کے مطابق ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے ورسک ہائیڈرو الیکٹریک پاور سٹیشن بجلی کی فراہمی24 اپریل صبح9 بجے سے دوپہر1 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی پشاور کینٹ، واپڈاہائوس، ور سک، ریگی ماڈل ٹائون، جمرود، دلہ ذاک، شاہی باغ، پشاور فورٹ، سخی چشمہ گرڈ سے منسلکہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

رام پورہ، مانسہرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی24،25 اور26اپریل صبح8 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی مظفرآباد، نوسیری اور بالاکوٹ گرڈ سے منسلکہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔بالاکوٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی24اور25اپریل صبح7 بجے سے شام5بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے کاغان اور بالاکوٹ فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے ۔ڈی آئی خان گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 24 اپریل صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے مفتی محمودفیڈر کے صارفین متاثر ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں