انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے ساتھ لنکن کارنر کی شراکت داری کی تجدید کر دی گئی

منگل 23 اپریل 2024 21:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پشاور میں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے ساتھ لنکن کارنر کی شراکت داری کی تجدید کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پشاور مین امریکی سفارتخانہ کی منسٹر قونصلر برائے پبلک آفیئرز بیٹینا میلون اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان غنی نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔اس کے تحت امریکی سفارتخانہ 2029 تک لنکن کارنر پشاور کی معاونت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں