باغبانان بازار میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی

منگل 23 اپریل 2024 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) تھانہ انقلاب کی حدود باغبانان بازار میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سی سی پی او سید اشفاق انور ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار ، چیف ٹریفک آفیسر سعود خان ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ ، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی آصف بہادر ، ایس پی ہیڈ کوارٹر رحیم حسین ، ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور شہید کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر سی پی او سید اشفاق انور کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ،پولیس تفتیشی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے جامع تفتیش شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملوث عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں