ہیلتھ کئیر کمیشن نے آلودہ آلات سے علاج کرنے والے سرجن کو نوٹس جاری کردیا

منگل 23 اپریل 2024 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) غریب ٹیکسی ڈرائیور کے آپریشن میں غفلت و لاپرواہی کے باعث بیماری پر محمد افتخار خٹک،سرجن حیات آباد میڈیکل ہسپتال کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن میں درخواست جمع کی گئی، پشاور یونیورسٹی کے غریب ٹیکسی ڈرائیور کا آپریشن آلودہ سرجری سامان کے ذریعے کیا گیا جس کی وجہ سے اسے نئی بیماری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ گذشتہ ایک سال سے پرائیویٹ اپنا علاج کرارہا ہے، غریب ٹیکسی ڈرائیور نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی تاہم ڈاکٹر افتخار خٹک نے اسے درخواست دراعتنا نہیں سمجھا اور مسلسل رابطوںکے بعد غریب ٹیکسی ڈرائیور نے ہیلتھ کیئر کمیشن میں اس حوالے سے درخواست جمع کرادی، جس نے سرجن ڈاکٹر افتخار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں