پشاور باغبانان بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

منگل 23 اپریل 2024 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پشاور کے علاقے باغبانان بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ،ملزمان فرار ، گرفتاری کے لئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن کاشف زوالفقار کے مطابق پشاور کے علاقے باغبانان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فرہاد نامی پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔

جس کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ جاں بحق پولیس اہلکار تھانہ انقلاب میں تعینات تھاجو کہ باغبانان بازار میں گل جیت سنگھ نامی سکھ کی سیکیورٹی پر تعینات تھا ۔ پولیس نے جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں