پشاور،ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی

منگل 23 اپریل 2024 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے ورسک ہائیڈرو الیکٹریک پائور سٹیشن بجلی کی فراہمی(آج)24 اپریل صبح9 بجے سے دوپہر1 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی پشاور کینٹ، واپڈاہائوس، ور سک، ریگی ماڈل ٹائون، جمرود، دلہ ذاک، شاہی باغ، پشاور فورٹ، سخی چشمہ گرڈ سے منسلکہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے رام پورہ- مانسہرہ گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی24،25 اور26اپریل صبح8 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی مظفرآباد، نوسیری اور بالاکوٹ گرڈ سے منسلکہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے - بالاکوٹ گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی24اور25اپریل صبح7 بجے سے شام5بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے کاغان اور بالاکوٹ فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے - ڈی آئی خان گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی24اپریل صبح10 بجے سے دوپہر3 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے مفتی محمودفیڈر کے صارفین متاثر ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں