پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 14:12

پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) بڈھ بیرپولیس پشاورنےچوری میں ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگا کرگرفتار کرلیا۔ملزم اعجازپشاورکے نواحی علاقہ حسن خیل کا رہائشی ہے جس نے رات کی تاریکی میں میڈیکل سٹورکا تالہ توڑ کرسولرسسٹم ، بیٹری اوریو پی ایس چوری کرلی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے واردات کا جدید سائنسی خطوط پرسراغ لگا کرمرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کےدوران چوری کے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے مسروقہ سولر سسٹم، بیٹری بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ گروہ میں شامل دیگرملزمان کی بھی نشاہدہی کی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں