مردان پولیس کی کاروائی، شہریوں کولوٹنےمیں ملوث دوملزمان گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 14:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) مردان تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی کرتے ہوے اسلحے کی نوک پرشہریوں کو لوٹنے میں ملوث دوملزمان کوگرفتارکرکےمال مسروقہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کےمطابق اسلحے کی نوک پرنقدی، موبائل فون اورموٹرسائیکل چھیننے میں ملوث دوملزمان جمال اورسلمان ساکنان باغ ارم تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے چھینی گئی 26ہزار روہے، 03عدد موبائل فونز، موٹرسائیکل اورواردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں