پشاور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کا اجلاس

بدھ 24 اپریل 2024 17:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں انتظامی افسران، چیف خطیب، محکمہ اوقاف سمیت دیگر محکموں کے افسران، ہندو برادری، مسیحی برادری، سکھ برادری اور دیگر مذاہب کے افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) کو اپنے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا. ایڈیشنل ڈپٹی (ریلیف) نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں و افسران کو مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ہدایات جار ی کیں۔ انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ ہے اوران کے دفتر کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں